آگ جب بجھنے لگی پھر سے ہوا دی ہم نے

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, walea uk

مشعلِ غم کو جلایا تو ضیا دی ہم نے
دل بجھا سا ہی رہا لُو تو بڑھا دی ہم نے

نہ غموں کو ہی کبھی ہم نے گنا پرکھا
ان خزانوں کو سدا دل میں جگہ دی ہم نے

یاد گر مٹنے لگی ہم نے صدا کو دی
آگ جب بجھنے لگی پھر سے ہوا دی ہم نے

مسکراہٹ کی بناوٹ میں چھپائے ہم نے غم
اس تبسم کو ستاروں کی قبا دی ہم نے
 

Rate it:
Views: 955
07 Sep, 2008
More Sad Poetry