آگ ہیں، عمل میرے، یا ثواب، رہنے دے

Poet: lost soul By: Haseeb Khan, karachi

آگ ہیں، عمل میرے، یا ثواب، رہنے دے
حشر میں ہی دیکھیں گے، یہ حساب، رہنے دے

زندگی معلِّم ہے، تجھ کو سب سِکھا دے گی
اس کو سِیکھ لے پڑھنا، ہر کتاب رہنے دے

وصل کی ہر اِک خواہش، وصل سے بھی بہتر ہے
سامنے نگاہوں کے، یہ سراب رہنے دے

یہ نا ہو، کہیں تجھ کو، لاجواب کر دوں میں
کچھ سوال رہنے دے، کچھ جواب رہنے دے

عشق کی مسافت میں، پیار میں، مُحبت میں
کیا کسی نے پایا ہے، یہ حساب رہنے دے

غم کو غم سے بہلانا، آ کے سیکھ لے ہم سے
آنسوؤں کو پی لے تو اور شراب رہنے دے

ہم فقیر لوگوں کا، ایک ہی اثاثہ ہے
آنکھ کے کٹورے میں چند خواب رہنے دے

Rate it:
Views: 1021
26 Apr, 2012
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL