بھلے نہ شام و سحر سلسلے وصال کے رکھ
Poet: lost soul By: Haseeb Khan, karachiبھلے نہ شام و سحر سلسلے وصال کے رکھ
مگر یہ فاصلے بھی تو نہ ماہ و سال کے رکھ
جہاں کو ڈھیل جو دے گا تجھے نگل لے گا
یہ مست اونٹ ہے اِسکو نکیل ڈال کے رکھ
تجھے بھی مجھ سے محبت ہے تو بطورِ ثبوت
مری طرح سے ہتھیلی پہ دل نکال کے رکھ
تجھے بتایا تھا انساں نہیں یہ پتھر ہیں
کہا تو تھا نہ یہاں آئینے خیال کے رکھ
ہر ایک موڑ پہ بادِ ہوس کا پہرہ ہے
تو اپنی شرم و حیا کے دِیے سنبھال کے رکھ
نہ گھول شہد ملے دودھ میں غموں کا نمک
شبِ طرب میں نہ قصے شبِ ملال کے رکھ
ڈسا ہے یاروں نے تو بلبلاتا کیوں ہے امین
کہا تھا کس نے کہ زہریلے ناگ پال کے رکھ
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL