Add Poetry

آہ و فریاد زباں پہ آئے کیسے

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

آہ و فریاد زباں پہ آئے کیسے
تیری یاد دل سے جائے کیسے
اک یہی دولت ہے پاس میرے
تمہی کہو دل یہ گنوائے کیسے

تم تو گئےمُسکرا کے یونہی
ایسے دیکھا،جیسے دیکھا ہی نہیں
ستم تو یہ ہے ، پھر پوچھتے ہو
من کو یہ روگ لگائے کیسے

میرے آسماں کے چاند ہو تم
کر گئے ہو میری آنکھ کو نم
جانے والے تو چلے جاتے ہیں
دل کو یہ کوئی سمجھائے کیسے

ہو مبارک تجھے نئی منزلیں
نئی راہوں پہ نئے پھول کِھلیں
جب دعایئں ہماری ساتھ چلیں
کوئی خزاںتجھ کو ستائے کیسے

غم کی پرچھائی سدا دور رہے
تیری دل میں وفا کا نور رہے
آنسو میرے تو تھمے ہیں ابھی
نہ پوچھ یہ صدمے اٹھائےکیسے

عمر بھر کا قصّہ تمام یہ ہے
رضاجی میراخیال ِ خام یہ ہے
بِیچ بھنور میں چھوڑنے والا
اب تجھ سے ہاتھ ملائے کیسے

Rate it:
Views: 332
22 Oct, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets