Add Poetry

آیات محبت کی تلاوت نہیں کرتے

Poet: Amjad Adis By: Amjad Adis, Rawalpindi

آیات محبت کی تلاوت نہیں کرتے
لگتا ہے یہاں لوگ عبادت نہیں کرتے

انجام خوف سوچ کے آغاز کرو تم
چپکے سے نکلنے کی حمایت نہیں کرتے

یہ قید سکھا دیتی ہے آداب محبت
پنجرے میں پرندے بھی شرارت نہیں کرتے

وہ کون ہیں کس واسطے اس در پہ پڑے ہیں
دیوانے کبھی دشت سے ہجرت نہیں کرتے

مٹ جاتے ہیں عادس میاں دھیان میں رکھنا
جو لوگ فقیروں سے محبت نہیں کرتے

Rate it:
Views: 1503
04 Jun, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets