Add Poetry

اب آشنا رہا نہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

اپنی الفت کا کوئی اقرار وہ کرتا نہیں
میری عداوت پہ تکرار وہ کرتا نہیں

کچھ تو کہے کچھ تو سنے وہ میرا مہرباں
اقرار بھی کرتا نہیں انکار بھی کرتا نہیں

میں جس کی ہمنوا ہوں جو میرا ہمنوا ہے
اپنے کسی جذبے کا اظہار وہ کرتا نہیں

ہم جس سے دور رہ کر بھی دور نہ رہے
وہ ہم سے دور ہو کہ ہم سے جدا ہوا نہیں

تم روٹھ بھی جاؤ تو ہم تم کو منا لیں گے
ہم تم سے روٹھ جائیں ہم نے کبھی سوچا نہیں

یہ دوریاں یہ فاصلے مٹ جائیں ایک آن میں
اپنے دل میں دیکھو گے تو پاؤ گے جدا نہیں

جس کو کبھی خبر تھی سارے جہاں کی
وہ اپنے حال سے ہی اب آشنا رہا نہیں

Rate it:
Views: 541
17 Feb, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets