اب اگر آو تو جانے کے لیے مت آنا

Poet: mohammed masood By: mohammed masood , meadows nottingham uk

اب اگر آو تو جانے کے لیے مت آنا
صرف احسان جتانے کے لیے مت آنا

میں نے پلکوں پہ تمنائیں سجا رکھی ہیں
دل میں امید کی سو شمعیں جلا رکھی ہیں
یہ حسيں شمعیں بجھانے کے لیے مت آنا

پیار کی آگ میں زنجیریں پگھل سکتی ہیں
چاہنے والوں کی تقدیریں بدل سکتی ہیں
ھوں بے بس یہ بتانے کے لیے مت آنا

مجھ سے ملنے کی اگر تم کو نہیں چاہت کوئی
تم کوئی رسم نبھانے کے لیے مت آنا
 

Rate it:
Views: 1000
04 Aug, 2013