اب تو اُسے میری ہر بات بُری لگتی ہے

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

اب تو اُسے میری ہر بات بُری لگتی ہے
اب کہ میں نے بھی یہ سوچ لیا ہے
اِس بار یہ ساون اندر ہی برسے گا
خزاں زدہ ہر خشک پتہ
اِک اِک بُوند کو ترسے گا
اُسے کیا معلوم
کب اُس کے نازک پاؤں تلے
کوئی آرزو کُچلی گئی
اُس کے نرم ہاتھوں میں
کوئی پتی مسلی گئی
بیچ گُلشن کے کوئی کانٹا اگر اُسے چُھبا ہوتا
تو آج اتنا تو پھر پتہ ہوتا
درد کیا ہوتا ہے چُھبن کیا ہوتی ہے
کوئی جب دل جلائے تو جلن کیا ہوتی ہے
کیوں تاروں بھری حسیں رات بُری لگتی ہے
اب تو اُسے میری ہر بات بُری لگتی ہے
کسی کو تنہا چھوڑ دینے سے
کوئی معصوم سا دل توڑ دینے سے
کبھی راحت نہیں ملتی
کہیں چاہت نہیں ملتی
گر داو پہ زندگی ٹھہرے
تو پھر مات بُری لگتی ہے
اب تو اُسے میری ہر بات بُری لگتی ہے

Rate it:
Views: 1590
11 Oct, 2010
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL