تم نے کہا تھا پہلی بارش کے پڑتے ہی لوٹ آؤ گے ہم اور تم مل کر بھیگیں گے دیکھو جاناں کتنی پھواریں بیت چکی ہیں ساون پھر سے لوٹ آیا ہے برسوں پہلے کیا تھا تم نے مجھ سے عہد نبھا جاؤ ناں جاناں! لوٹ کے آجاؤ ناں اب تو لوٹ کے آجاؤ ناں