اب تو یہ عالم ہے
Poet: Arooj Fatima ( Lucky ) By: AF (Lucky ), K.S.Aاب تو یہ عالم ہے
کہ رات بھر نیند نہیں آتی
کچھ سوچیں ایسی ہیں
جو مجھے چھوڑ کر نہیں جاتی
کہیں کچھ دیر آنکھ لگ بھی جائے تو
آنکھوں میں تازگی نہیں آتی
ہر روز تکیہ بھیگ جاتا ہے
میری آنکھوں سے نمی نہیں جاتی
مددت سے اک سوال دل میں
مسلسل دستک کرتا ہے
جس کے جواب کی
مجھے کچھ سمجھ نہیں آتی
میں ہر روز ُاسے پکارتی ہوں
شاید میری ہی آواز ُاس تک نہیں جاتی
جبکہ دعایئں ہوتی ہیں قبول لکی
پھر میری زندگی میں
خوشی کیوں نہیں آتی
اب تو دشمنوں سے بھی
ہمدردی ہونے لگی ہے
میری فطرت سے آخر
زندہ دلی کیوں نہیں جاتی
اب تو یہ عالم ہے
کہ رات بھر نیند نہیں آتی
More Life Poetry






