Add Poetry

اب جو بھی خسارا ہوگا وہ تمھارا ہوگا

Poet: ارشد ارشی By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachi

اب جو بھی خسارا ہوگا وہ تمھارا ہوگا
چال جتنی چلنی تھیں تم سب چل چکے
اب کھیل نیا ہوگا اور وہ ہمارا ہوگا
اب ہر حال میں بازی ہم ہی جتیں گے
دیکھنا ہے کہ وہ تم کو کیسے گوارا ہوگا
رات کے کرب اب سہو گے تم
اس بار سکوں سارا ہمارا ہوگا
تم اندھیروں میں روشنی ڈھونڈو گے
سورج جو طلوع ہوگا وہ ہمارا ہوگا
کج مقدر کا داغ اب دھلنے کو ہے
جو بھی اچھا ہوگا وہ مقدر ہمارا ہوگا
اب کےہم خاموش تماشائی ہونگے
جو بھی ہوگا تماشا وہ تمھارا ہوگا
کچھ دن ہی ہیں بساط پلٹنے میں اب
جیت کا جشن اب کے ہمارا ہوگا

Rate it:
Views: 333
02 Jan, 2016
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets