اب جو صحرا میں ڈھل رہی ہوں میں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

اب جو صحرا میں ڈھل رہی ہوں میں
تیری یادوں کا تھل رہی ہوں میں

تو بھی خوشبو سے کھیل لے آجا
کھول زلفوں کے بل رہی ہوں میں

آج سپنا ہے غیر کا لیکن
تیری آنکھوں میں کل رہی ہوں میں

وہ مسافر ہے آخری شب کا
کیوں ہواؤں میں جل رہی ہوں میں

جب سے چھوڑی ہے آس کی تتلی
ہاتھ ایسے ہی مل رہی ہوں میں

یہ سمندر ہے آنکھ میں وشمہ
اور دریا کی چھل رہی ہوں میں

Rate it:
Views: 254
12 Feb, 2023
More Life Poetry