Add Poetry

اب ملنے ہمیں آئے گا دلدار کہیں پر

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

در اپنا کہیں پر ہے تو دیوار کہیں پر
اب ملنے ہمیں آئے گا دلدار کہیں پر

اب کون تجھے دیکھے گا چھپ چھپ کے جہاں سے
تڑپے گا ترے ہجر میں بیمار کہیں پر

اس دل میں ابھی ایک تمنا ہے پرانی
آئے گا کبھی ملنے جفا کار کہیں پر

کل ست وہ مری کال بھی سننے سے رہا ہے
مصرو ف بہت لگتا ہے غم خوار کہیں پر

اس عشق کی راہوں میں مشکل بھی بڑی ہے
اظہار کہیں پر ہے انکار کہیں پر

میں ہجر کی قیدی ہوں یا حالات کی ماری
وشمہ وہ ستم گر ہے وہ اس پار کہیں پر
 

Rate it:
Views: 344
16 May, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets