اب وہ منظر نہ وہ چہرے ہی نظر آتے ہیں

Poet: By: AAZAD ALI, HUB CHOWKI

اب وہ منظر نہ وہ چہرے ہی نظر آتے ہیں
مجھ کو معلوم نہ تھا خواب بھی مر جاتے ہیں

جانے کس حال میں ہم ہیں کہ ہمیں دیکھ کے سب
ایک پل کے لئیے رکتے ہیں گذر جاتے ہیں

جیسے تجدید تعلق کی بھی رت ہو کوئی
زخم بھرتے ہیں تو غمخوار بھی آجاتے ہیں

Rate it:
Views: 1826
03 Sep, 2012