Add Poetry

اب کہاں لوگ ملتے ہیں دوست بنانے کیلئے

Poet: Muhammad Tanveer Baig By: Muhammad Tanveer Baig, Islamabad

اب کہاں لوگ ملتے ہیں دوست بنانے کیلئے
سبھی ملتے ہیں صرف رسم دنیا نبھاتے کیلئے

دل جلا ؤ ں یا دیے موت کی دہلیز پر
وقت سے پہلے یہ کب آتے ہیں بچانے کیلئے

بن کر آنسو گر میں نگاہوں میں آ بھی جاؤں تو
یہ تو پہلے سے تیار ہوتے ہیں مجھے گرانے کیلئے

آج وقت میرا نہیں تو اٹھاتے ہیں انگلی مجھ پر
کل تلک پھرتے تھے مجھ سے ھاتھ ملانے کیلئے

بن نہیں سکتا وقت ھر زخم کا مرہم تنویر
کچھ درد ہوتے ہیں عمر بھر دکھانے کیلئے

Rate it:
Views: 636
14 Jun, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets