Add Poetry

اب کیا لکھیں ہم کاغذ پر

Poet: Anita Gul By: Prety Gul, Karachi

اب کیا لکھں ہم کاغذ پر اب لکھنے کو کیا باقی ہے
اک دل تھا وہ بھی ٹوٹ گیا اب ٹوٹنے کو کیا باقی ہے

اک شخص کو ہم نے چاہا تھا اک ریت پہ نقش بنایا تھا
وہ ریت تو کب کی بکھر چکی وہ نقش کہاں اب باقی ہے

جس کو ہم اپنی نظموں کا عنوان بنایا کرتے تھے
لفظوں کا بنا کے تاج محل کاغذ پہ سجایا کرتے تھے

وہ شخص جو مجھ کو چھوڑ گیا سب رستوں سے منہ موڑ گا
اب رستے سارے سونے ہیں وہ پیار کہاں اب باقی ہے
اب کیا لکھیں ہم کاغذ پر اب لکھنے کو کیا باقی ہے

Rate it:
Views: 1098
26 Dec, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets