محبتوں میں کچھ کمی ہے ابھی
کچھ پریشان لمحے ہیں ابھی
مجھے تو خود پہ اختیار نہیں رہا
شاید تم کو اختیار ہو ابھی
تمہارا پیار میرا اقرار کافی نہیں
محبتوں میں کچھ دشوار سلسلے ہیں ابھی
شب ہجر گزر کے خوش نہ ہو اے دل
دنیا کی بہت سی بے درد رسمیں ہیں ابھی
میرے درد کا مداوا نہ ہو سکا تو کیا ہوا
تیری خوشی میں شامل میری خوشی ہے ابھی