ابھی باقی ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

کچھ ان سنے سر ساز ابھی باقی ہیں
بہت سے ان کہے الفاظ ابھی باقی ہیں

جو پوشیدہ ہیں ابھی تک زمانے کی نگاہوں سے
ہماری ذات میں نہاں ابھی کچھ ناز باقی ہیں

جنہیں چھیڑا نہیں گیا غزل کے ترنم میں
تخیل میں نہاں ایسے کئی سر ساز باقی ہیں

میرے تشنہ تخیل میں نہاں دل کے دریچوں میں
ابھی کچھ راز باقی ہیں کئی انداز باقی ہیں

Rate it:
Views: 477
27 Dec, 2010