Add Poetry

ابھی تو بہت کچھ کرنے کا ارادہ ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

ابھی تو بہت کچھ کرنے کا ارادہ ہے
میری زندگی ہےکم اور کام زیادہ ہے

غم مجھےدےکر خوشیوں خود لےکر
کہتےہیں دیکھوہمارا سب آدھاآدھاہے

دنیامیں کچھ ایسےبھی دوست ملتےہیں
جو دیکھتے ہیں دوستی میں کتنافائدہ ہے

جھوٹ کی جیت سچ کی جہاں ہارہوتی ہے
مولا! تیری دنیا کا الٹا ہی قانون قائدہ ہے

تیری سمجھ میں کیسےنہ آئےمیری بات
میرا انداز بیاں میری طرح سیدھاسادہ ہے

Rate it:
Views: 464
14 Dec, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets