Add Poetry

ابھی جو لوٹ کر پھر تم

Poet: AAzi By: AAzi, guranwala

ابھی جو لوٹ کر پھر تم
ہمارے در پر آئے ہو
یہ تم سے کہہ دیا کس نے؟
کہ تم بن رہ نہیں سکتے
یہ دکھ ہم سہہ نہیں سکتے
کہا تم سے یہ کس نے؟
کہ ہم تم بن بہت روئے
کہ راتوں کو نا سوئے

سنو۔۔۔

اک بات میری غور سے جاناں
اگر بیتے لمحوں کو
واپس تم نے لانا ہے
مجھے افسوس ہے جاناں
کہ تم مایوس لوٹو گے

اگر تم جاننا چاہو
کہ ایسا کیوں کیا ہم نے
تو سن لو غور سے جاناں
پرانی عہدءرفتہ کی
ہر روایت توڑ دی ہم نے

محبت چھوڑ دی ہم نے۔۔۔۔

Rate it:
Views: 952
24 May, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets