Add Poetry

ابھی زندگی ہے حسیں

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

ابھی زندگی ہے حسین کوئی بھی اضطرار نہیں رہا
یہ الگ ہے بات کہ کوئی میرا تو غمگسار نہیں رہا

وہ رقیب بن گیا ہے مرا یہی سچ ہے یار نہیں رہا
مجھے لگتا ہے کہ زمانے میں وہ خلوص پیار نہیں رہا

وہ سوال کر رہا ایسے جانتا جیسے وہ نہیں ہے مجھے
جو خلوص پہلے تھا آج کل وہ وصال یار نہیں رہا

وہ خیالِ یار تھا اب نہیں رہا وہ بدل گیا جانے کیوں
یہ رقیب غیر ہیں دوستوں پہ بھی اعتبار نہیں رہا

میں سکوں سے سو نہیں پاتا نیند چلی گئی ہے کہیں مری
وہ حسین لوگ نہیں رہے وہ ابھی خمار نہیِں رہا

Rate it:
Views: 313
25 Nov, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets