اتنا دور نه جاؤ حد سے گزر جاؤ گے

Poet: سیده سعدیه عنبر جیلانی By: سیده سعدیه عنبر جیلانی, فیصل آباد

اتنا دور نہ جاؤ حد سے گزر جاؤ گے
بچھڑ کے ہم سے تم بھی بکھر جاؤ گے

اتنا دشوار بھی نہیں ملنا تیرا
ہم نے مانگا جو خدا سے کدھر جاؤ گے

آنسو پینے سے بہتر ہے بہانا ان کا
ضبط اتنا بڑھاؤ گے تو مر جاؤ گے

اس کے کوچے میں محبت ہے بھکاری
دے کے دستک درد میں اتر جاؤ گے

عقل والے تو سمجھا چکے تجھ کو
کھا کے ٹھوکر خود ہی سدھر جاؤ گے

تم بھی کسی روز عنبر کی طرح
چاہو گے کسی کو تو نکھر جاؤ گے

Rate it:
Views: 970
13 Mar, 2016