شام کے سائے جب
بڑھ جاتے ہیں
گھر سے نکل کر میں
آوارہ پھرتا ہوں
ہر طرف اک ہجوم سے ہوتا ہے
اپنے شہر کی گلیوں سے
میں جب گزرتا ہوں
گہری سوچوں میں گم
یونہی چلتا رہتا ہوں
دل میں اک خلش سی لیے
خود سے الجھتا رہتا ہوں
پھر اک ویران موڑ پہ رک کر
سکون کا اک لمبا سانس لیتا ہوں
دور شہر کی گلیاں وہ بازار
ویسے ہی روشن ہیں
ویسے ہی بارونق ہیں
مگر میں یہاں آرام کرنا
چاہتا ہوں
کوئی اپنا نہیں
کوئی شناسا نہیں
یہاں کوئی نہیں
جو مجھ سے باتیں کرے
مجھ سے بولے
کوئی گفتگو کرے
گزرا وقت یاد آتا ہے مجھے
جو گزرا ان بارونق گلیوں میں
کتنا بے مقصد تھا وہ وقت
آج یہ حقیقت کس قدر عیاں ہوئی مجھ پہ
چار جانب اک خاموشی ہے یہاں
پھر کوئی مجھے چپکے سے کہتا ہے
اے بندہ ناداں تو کہاں تھا
دیکھ میں ہی تیرا مکاں تھا
تجھے کس شے نے دھوکے میں ڈالا
کہ تو بھول ہی گیا کہ
یہ دنیا فانی ہے