احوال پہ میرے احباب آہ و فغاں کریں گے کیا

Poet: rizwana By: rizwana, toronto

دکھ میرا الفاظ بیاں کریں گے کیا
گزری جو سیاہ رات عیاں کریں گے کیا

یکےبعددیگرےدیکھ لیا گھر مسائل نے
احوال پہ میرے احباب آہ و فغاں کریں گے کیا

اک گوشہ سکوں کا طالب ہوں میں
اب لوگ میرے درمیاں کریں گے کیا

سہن کر کردرد ہوے پتھر ہم
یہ آندھی و طوفاں پریشاں کریں گے کیا

جب درد کی بارش ہے اندر میرے
یہ چاند تارے آسماں کریں گے کیا

ریزہ ریزہ ہوا چٹان سا وہ شخص
ہوں گے کچھ لوگ مجروح حیراں کریں گے کیا
 

Rate it:
Views: 787
20 Oct, 2013