اخلاص کا جزبہ یہ جواں ہوتو بتانا
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلاپھر دل میں خوشیوں کا سماں ہوتو بتا نا
اخلاص کا جزبہ یہ جواں ہوتو بتانا
دنیا میں محبت سے شناسائی مبارک
مجھ سا کوئی شیریں بیاں ہوتو بتانا
تم میری وفاؤں کے طبگار رہے ہو
پھر دل میں وہ چاہت کا گماں ہوتو بتانا
ان جھیل سی آنکھوں میں کبھی غور سے دیکھو
دریا کہیں ایسا بھی رواں ہوتو بتانا
جس پیڑ کی دیوار پہ لکھی تھی محبت
اس پیڑ کی چھاؤں میں خزاں ہوتو بتانا
بوسیدہ کتابوں میں یہ کیا ڈھونڈ رہا ہے
ان میں بھی کوئی میرا نشاں ہوتو بتانا
قندیل وفا بن کے سلکتی میں رہی ہوں
وشمہ تری آنکھوں میں دھواں ہوتو بتا نا
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم