Add Poetry

اداس زندگی

Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindi

کیوں اداس اداس ہے زندگی
کیوں غموں سے بوجھل ہے آدمی
کیوں روٹھ گئی ہے اس کی ہنسی
کیوں پاس نہیں ہے کوئی خوشی

کیوں آنکھوں میں آنسو آتے ہیں
کیوں ہنسنے والے روتے ہیں
کیوں اپنے پرائے ہوتے ہیں
کیوں آنے والے جاتے ہیں
ہم سب کا خدا تو ایک ہے
کیوں خون کے دریا بہتے ہیں

کیوں اداس اداس ہے زندگی
کیوں غموں سے بوجھل ہے آدمی

کتنے خاب ٹوٹ جاتے ہیں
کتنے ہاتھ چھوٹ جاتے ہیں
روشن روشن چہرے یہاں
بجھ جاتے ہیں
ساتھ چھوٹ جاتے ہیں

کیوں اداس اداس ہے زندگی
کیوں غموں سے بوجھل ہے آدمی
 

Rate it:
Views: 1243
25 Oct, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets