Add Poetry

اداسی

Poet: Sadeed Masood By: Sadeed Masood , Newzeland Auckland

اک اداسی سی لگی رہتی ہے
کوئی مشکل سی بنی رہتی ہے

ایسے لگتا ہے دل کی بستی میں
کوئی آندھی سی چلی رہتی ہے

اسے کہنا تمہاری یادوں کی
ایک محفل سی سجی رہتی ہے

یون بھی ہوتا ہے ان فضاؤں میں
تیری خوشبو سی بسی رہتی ہے

روز لکھتا ہوں اک فسانے کو
پھر بھی لگتا ہے کمی رہتی ہے

میں نے دیکھا ہے کتنی آنکھوں میں
ایک حسرت سی دبی رہتی ہے

پھر وہ موسم سدید لوٹے ہیں
دل میں رم جھم سی لگی رہتی ہے

Rate it:
Views: 751
19 Feb, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets