Add Poetry

اداسیوں سے تو یوں بھی مفر نہیں رہتا

Poet: محمد یو نس مجاز By: یو نس مجاز, ہری پور ہزارہ

اداسیوں سےتویوں بھی مفرنہیں رہتا
کبھی سفر تو کبھی ہم سفر نہیں رہتا

کوئی تو آ ہی بسے گا تمہارےبعد اس میں
مکیں بغیر کوئی خالی گھر نہیں رہتا

میں گر جناب کے پیش_ نظر نہیں رہتا
تو میرے حرف_ دعا میں اثر نہیں رہتا

حضور آپ کے در کی یہی تو خوبی ہے
فقیر آ ئے تو پھر بے ثمر نہیں رہتا

کبھی کبھی ہی سہی آئےتوخیال ا س کا
مجاز یوں بھی کوئی بے خبر نہیں رہتا

Rate it:
Views: 70
24 May, 2024
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets