جب بھی کو ئی کام کرتی ہوں
ادھورا چھوڑ دیتی ہوں
بہت بری سی عادت ہے
مکمل کچھ نہیں کرتی
نہ جانے کون سا ادھورا پن ہے
جو میرے اندر بستا ہے
کچھ بھی کرنے لگتی ہوں
ہمیشہ روک دیتا ہے
کبھی افسانہ جو لکھنا ہو
کوئی قطع یا کوئی نظم
شروع کر تو لیتی ہوں
مگر مکمل کر نہیں پاتی
ہمیشہ ایسا ہوتا ہے
کچھ بھی لکھوں تو
ادھورا چھوڑ دیتی ہوں.