Add Poetry

ادھوری بات مکمل کر دو

Poet: UA By: UA, Lahore

ادھوری بات مکمل کر دو
ادھوری ذات مکمل کر دو

بس اتنی التجا میرے دل کی
دل کے جذبات مکمل کر دو

میری آنکھوں میں رقصاں
سب نظریات مکمل کر دو

بند ہونٹوں تلے دبائی ہے
آج وہ بات مکمل کر دو

میرے دست طلب سے تابندہ
سب مناجات مکمل کر دو

اپنے دست ہنر سے پائندہ
میری سوغات مکمل کر دو

ادھورے پہر ادھوری شامیں
اور دن رات مکمل کر دو

شکستہ جسم و جاں نہال کرو
یہ خرابات مکمل کر دو

عظمٰی پیاسی زمین کہتی ہے
کوئی برسات مکمل کر دو

Rate it:
Views: 809
26 May, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets