میری زندگی
خواہشوں حسرتوں میں گھری
خواہشیں جو کبھی نہ پوری ہوئیں
اور جو پوری ہوئیں وہ ادھوری ہوئیں
خواہشوں کے لئے یہ ضروری نہیں
کہ وہ پوری بھی ہوں
جب سے عقل و فہم میں یہ بات آئی ہے
خواہشوں میں مقید ایک اور حسرت
میرے نادان دل میں اتر آئی ہے
کہ خواہشیں گرچہ پوری نہ ہوں
گر جو پوری ہوں وہ ادھوری نہ ہوں