Add Poetry

ارمانوں کو سلایا بھی نہ گیا

Poet: Ali Shaikh Sagar By: Ali Shaikh Sagar, karachi

دل کی آغوش میں ارمانوں کو سلایا بھی نہ گیا
وہ کیسا دور تھا جو کبھی بھلایا بھی نہ گیا

ہجر کے لطف سے شناسا ہیں ہم لیکن شب ہجراں
افسانے کا وہ پیندا ہے جو دوہرایا بھی نہ گیا

حکایت زنداں پہ مامور ہے تعبیر کا سفر بھی
چراغ جو جلا تھا لہروں پہ وہ بجھایا بھی نہ گیا

درس تمازت جو ملا ہے زندگی سے ہمیں
مقدر کا کھیل ہے جو کبھی سجایا بھی نہ گیا

خسارہ ہی رہا ہمیں انا کے کھیل میں
بغاوت دل کو سینے میں چھپایا بھی نہ گیا

یہ کیسا کہر لپٹا ہے حیات پہ ساگر
زندہ ہیں پر زندگی کو سلجھایا بھی نہ گیا

Rate it:
Views: 349
22 Mar, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets