ارمانوں کی نگری میں---

Poet: UA By: UA, Lahore

ارمانوں کی نگری میں
آگ لگا کر کیا مِلا
ساتھ نبھانے والوں کا
ہاتھ چھڑا کر کیا مِلا
پیار جتانے والوں کو
بولو ٹھکرا کر کیا مِلا
خواب سجاتی آنکھوں سے
نیند چرا کر کیا مِلا
گیت گاتے ہونٹوں کو
چپ کروا کر کیا مِلا
ہنسنے والی آنکھوں میں
اشک سجا کر کیا مِلا
پرسکون لہروں میں
طوفان اٹھا کر کیا مِلا
خاموشی کے پہروں میں
شور مچا کر کیا مِلا
ارمانوں کی نگری میں
آگ لگا کر کیا مِلا
 

Rate it:
Views: 536
07 Sep, 2016