ازحد پریشاں کُن ہے یہ انداز زندگی
Poet: Kaiser Mukhtar By: Kaiser Mukhtar, HONG KONGازحد پریشاں کن ہے یہ انداز زندگی
کیونکر ہو پھر سے نشاط کن آغاز زندگی
بے تاب آرزؤں کا ہے ایک سمندر
اب کون ا ٹھائے اپنے یہ ناز زندگی
بے صبر ہو نہ جائے دل کہ دل ہی تو ہے
کیسے سہے پریشاں دل یہ تاز زندگی
شہنائیوں پہ بجنے لگے گیت غم زیست
اب بانسری پہ کون چھیڑے ساز زندگی
افطاریوں کے موسم میں ہے روزہ ہمارا
ارمانوں کی سیج پہ پڑھی نماز زندگی
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم