اس دل کو بیقرار رہنے دو

Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindi

اس دل کو بیقرار رہنے دو
اپنے آنے کا اعتبار رہنے دو

ابھی خواب سے جاگے ہیں ہم
ان آنکھوں میں خمار رہنے دو

تم سے محبت ہے ہمیں ازل سے
ہمارے ہونٹوں پر یہ اظہار رہنے دو

آتی ہے خوشبو تمھاری یاد کے ساتھ
ہمارے آنگن میں تھوڑی بہار رہنے دو

نہ جائو ہمیں تنہا چھوڑ کر یوں
اس دل میں اپنا پیار رہنے دو

Rate it:
Views: 530
14 Oct, 2012