Add Poetry

اس دن نیت میری شب خیز ہوئی

Poet: ڈاکٹر حسن محی الدین By: ڈاکٹر حسن محی الدین, Jhang

اس دن نیت میری شب خیز ہوئی
جب شام کے موسم کی ہوا تیز ہوئی

پہلے پہلے مجھے مرنے کا ہوا شوق
۔۔۔پھر میری حالت عشق آمیز ہوئی

تب جا کہ ملے زخم نما پھول مجھے
جب یاروں کی زباں دل ریز ہوئی

میں نے تو بس ملنے کا نام لیا
پاگل لڑکی سرخی سے لبریز ہوئی

کیوں اس نے میرے گلے میں باہیں ڈالیں
یہ حیرت مجھے حیرت انگیز ہوئی

Rate it:
Views: 303
26 Jun, 2023
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets