اس دنیا میں کسی کو خو شی اور کسی کو غم ملتے ھیں
چاھنے والے بھی اس دنیا میں سبھی کو کم ھی ملتے ھیں
ملتے ھیں اور بچھڑ جاتے بھت سے لوگ یھاں
بچھڑنے والے زندگی میں پھر کم ملتے ھیں
دے جاتے ھیں بہت سے غم انسان انسانوں کو
زندگی میں ہمیں اپنے ہمدم جو ملتے ہیں
کر دیتے ہیں وجود کو اپنے وہ پارہ پارہ
زندگی میں غم ہمیں یکدم جو ملتے ہیں
زندگی کی دوڑ میں ھمیں اکیلا چھوڑنے والے
جب بھی ملتے ہیں وہ سرخم ہی ملتے ہیں