Add Poetry

اس سے پہلے کہ يہ دنيا مجھے رسوا کر دے

Poet: By: AAZAD ALI, HUB CHOWKI

اس سے پہلے کہ يہ دنيا مجھے رسوا کر دے
تو ميرے جسم ميری روح کو اچھا کر دے

کس قدر ٹوٹ رہی ہے ميری وحدت مجھ سے
اے ميری وحدتوں والے مجھے يکجا کر دے

يہ جو حالت ہے ميری ميں نے بنائ ہے مگر
جيسا تو چاہتا ہے اب مجھے ويسا کر دے

ميرے ہر فيصلے ميں تيری رضا شامل ہو
جو تيرا حکم ہو وہ ميرا ارادہ کر دے

مجھ کو وہ علم سکھا جس سے اجالے پھيلے
مجھ کو وہ اسم پڑھا جو مجھے ذندہ کر دے

ضائع ہونے سے بچا لے ميرے محبوب مجھے
يہ نہ ہو وقت مجھے کھيل تماشا کر دے

ميں مسافر ہوں سو رستے مجھے راس آۓ ہيں
ميری منزل کو ميرے واسطے رستہ کر دے

ميری آواز تيری حمد سے لبريز رھے
بزم کونين ميں جاری ميرا نغمہ کر دے

اس سے پہلے کہ يہ دنيا مجھے رسوا کر دے
تو ميرے جسم ميری روح کو اچھا کر دے

Rate it:
Views: 411
12 Aug, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets