اس نے تو نئی دنیا آبادکر لی ہے
Poet: hira By: hira, gojraاس نے تو نئی دنیا آباد کرلی ہےمگر
تم کیوں دل میں درد لیے پھرتے ہو
اس نے بہت سے دل اجاڑ دئیے اب تک
تم کیوں دیواروں سے لگ کر سسکتے ہو
اسے تو وصل جاناں سے فرصت نہیں ملتی
تم کیوں ہر لمحہ ہجر کی آگ میں سلگتے ہو
وہ تو پھولوں کی خوشبو سے مہکا رہتا ہے
تم کیوں خزاں کے پتوں کی مانند سوکھتے ہو
وہ تو اوربھی حسین و جواں ہو چکا ھے
تم کیوں آئنے میں اپنا عکس دیکھ کر ڈرتے ہو
وہ تمھیں ماضی کی اک بھول کہتا ہے
تم کیوں اس کی خاطر خود سے الجھتے ہو
More Sad Poetry






