اس کی شہزاد جھیل آنکھوں میں
Poet: Muhammad Kamran Shehzad By: Muhammad Kamran Shehzad, Bhakkarچاند تارے اُداس دیکھے ہیں
 غم کے مارے اُداس دیکھے ہیں
 
 اِک پرندے کی موت پر یارو
 سب نظارے اُداس دیکھے ہیں
 
 ایک تتلی کو جب چھوا میں نے 
 پھول سارے اُداس دیکھے ہیں
 
 کس کو کچا گھڑا ہے لے ڈوبا
 پھر کنارے اُداس دیکھے ہیں
 
 اُس کی شہزاد جھیل آنکھوں میں 
 خواب سارے اُداس دیکھے ہیں
More Sad Poetry







