اس کے اتنے قریب ہیں ہم تو
Poet: امن چاند پوری By: Tooba, Torontoاس کے اتنے قریب ہیں ہم تو
اب تو خود کے رقیب ہیں ہم تو
شعر کہتے ہیں چھوڑ کر سب کام
یار سچ مچ عجیب ہیں ہم تو
یہ دعا ہے نواز دے یا رب
علم و فن سے غریب ہیں ہم تو
ابن مریم سے اپنا رشتہ ہے
آشنائے صلیب ہے ہم تو
اب تلک عشق سے ہے محرومی
اب تلک بد نصیب ہیں ہم تو
ہم تو شاعر ہیں اے امنؔ گویا
اس صدی کے ادیب ہیں ہم تو
More Sad Poetry






