اظہار

Poet: Muddessir(tanha) By: Ajaz, jammu kashmir

ہر شخص طعنہ زن ہے ہیں کس عذاب میں
کوئی نہیں ہے رہبر راہ اضطراب میں

بے پردگی ہے کیوں یہ زمانےکی جستجو
حاصل نہیں کچھ بھی رخ بے حجاب میں

یادوں سے تیری غافل ہونا محال ہے
رکھے ہیں تیرے عکس دل کی کتاب میں

کیسی یہ ظلمتیں ہیں تنہا کے شہر میں
کوئی نہیں سمجھتا ہے کس عتاب میں

Rate it:
Views: 375
11 May, 2010