اظہار وفا

Poet: UA By: UA, Lahore

میں نہیں اب تو کرے گا مجھ سے اظہار وفا
آخر بدل ہی جائے گا یہ تیرا انکار وفا

بھول کر اپنی انا اپنی جفا اے دل شکن
چھوڑ کر اپنی روش کر لے اقرار وفا

جب تک تمہارے پاس ہیں اپنی قدر نہ پائیں گے
دور ہو جائیں گے تب سمجھو گے دیدار وفا

شہنائی میں تنہائی میں صحرا میں گلستان میں
یاد آئیں گے تمہیں ہم جیسے غم خوار وفا

کسی دل میں سوئی محبت جگانے کیلئے
پہلے اپنے دل کو کرتے ہیں بیدار وفا

Rate it:
Views: 575
08 Mar, 2009