افواج پاکستان کی خواتین آفسران کو خراج تحسین

Poet: شفق کاظمی By: شفق کاظمی , Karachi

یہ پاک وطن کی بیٹیاں، جو فخر ہیں ہماری
ہر محاذ پر کھڑی ہیں، یہ شان ہیں ہماری

جرأت و بہادری کا نشان بن کر نکلی ہیں
یہ شیر دل خواتین، امن کا پیغام بن کر نکلی ہیں

ہر قدم پر قوم کی حفاظت کا عزم لئے
یہ بہادر خواتین، دلوں میں وفا کا جذبہ لئے

نہ جھکیں، نہ رکیں، نہ کبھی تھکیں ہیں
پاکستان کی بیٹیاں، عزت کی سفیر بنیں ہیں

ان کے قدموں کی آہٹ سے دشمن بھی لرزتے ہیں
یہ ہیں وہ خواتین، جو دنیا میں روشنی بکھیرتی ہیں

Rate it:
Views: 182
22 Jun, 2024
More Life Poetry