اقبال تیرے گلشن میں یہ سانحہ ہوا ہے ۔۔۔۔

Poet: طارق اقبال حاوی By: Tariq Iqbal Haavi, Lahore

کیا خطا ہوئی تھی؟
معصوم سے پھولوں سے
کھیلنے تھے آئے
فقط یہ تو جھولوں سے
معصوم مر رہے ہیں
نفرت کے طلاطم میں
رنجور ہیں پرندے
اشجار ہیں ماتم میں
ہیں پھول، پتی، پتی
لہو لہو ہے ڈالی
ہیں بین کی فضائیں
ہر آنکھ میں ہے لالی
بہار کے موسم میں
خزاں رونما ہوا ہے
اقبال تیرے گلشن میں
یہ سانحہ ہُوا ہے۔۔۔!!!
(طارق اقبال حاوی)
 

Rate it:
Views: 589
28 Mar, 2016