میں تم سے پوچھ سکتا ہوں
میری آخر خطا کیا ہے
جو تم سے پیار کرتا ہوں
تیرا دیدار کرتا ہوں
سمجھتا میں بھی ہوں سب کچھ
تیری نظروں کے قابل اب
کہاں میری یہ صورت ہے
میرے جیون میں بھی شاید
نہیں میری ضرورت ہے
مگر کہنا یہ چاہوں گا
اگر مجھ سے بچھڑ کے بھی
کمی محسوس ہو میری
مجھے آواز دے دینا
میں واپس لوٹ آؤں گا
تمہیں اپنا بناؤں گا
میں ٹھکرا دوں گا یہ دنیا
تمہارے پیار کی خاطر
میں جیون وار دوں اپنا
تیرے دیدار کی خاطر
مگر ہے التجاء اتنی
مجھے آواز دے دینا
فقط آواز دے دینا