الفت کا سفر یوں تمام ہوتا ہے
محبت میں شہنشاہ بھی غلام ہوتا ہے
کبھی آنکھوں کی زبانی باتیں ہوتی ہیں
کبھی گلی سے گزرتے سلام ہوتا ہے
عاشق کو دنیاداری سے کیا لینا دینا
محبوب کا ذکر صبح وشام ہوتا ہے
چاہت میں اپنا چین وسکون گنواکر
عاشق کو حاصل اس کامقام ہوتا ہے
اس گھڑی کتنا پیارا منظر ہوتا ہے
جب عاشق اپنے محبوب سےہمکلام ہوتا ہے