المیہ

Poet: خالد ندیم By: Khalid Nadeem, Sargodha

کسی گھر میں
شبابِ نو کے جب نغمے بکھرتے ہیں
نئی تعمیر ہوتی ہے
نئی آنگن سنورتے ہیں
نئے گملے بھی آتے ہیں
پھر ان میں پھول کھلتے ہیں
گھنے اشجار ایسے میں بڑے بیکار لگتے ہیں
یہی احساس ہوتا ہے
انھوں نے صحن سارا گھیر رکھا ہے

Rate it:
Views: 609
07 Feb, 2021
More Life Poetry