عمر گزرے گی امتحان میں کیا داغ ہی دیں گے مجھکو دان میں کیا میری ہر بات بے اثر ہی رہی نقص ہے کچھ میرے بیان میں کیا مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا ایک ہی شخص تھا جہاں میں کیا