Add Poetry

امن

Poet: Syed Ehsan By: Syed Ehsan, karachi
Aman

امن کی کیا بات کرتے قتل ہوگئی فاختہ
بزمِ اقوامِ متحدہ بن گئی خود ساختہ

سربراہوں کی عیاشی رہبری کیا خاک ہو
ہوش جو دیں ان کے خود اپنے حواس ہیں باختہ

جراتِ اخلاق گر انسانوں کی عادت بنے
کیوں کوئی اہنے پڑوسی پہ میزائل داغتا

دن بدن تنگ ہو رہی ہیں ان دلوں کی وسعتیں
اپنی اپنی سرحدوں کو ہر کوئی ہے ناپتا

بردباری کا رویہ گر کریں ہم اختیار
دیکھنا پھر جنگ سے انسان ہے یوں بھاگتا

دوڑ لگوا دے زمانے میں اسی انسان کی
جو کہ ایوانِ محبت میں ہے نفرت بانٹتا

گر یہاں قانون کی سوداگری ہوجائے بند
پھر کہیں انصاف کے در پہ ہے مجرم کانپتا

عصبیت کے آئینے احسان سارے توڑدو
اجلے اجلے دل سے نکلے منزلوں کا راستہ

Rate it:
Views: 970
08 Apr, 2008
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets